انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرمزید2 روپے مہنگا
کراچی: فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف اے پی) کے جاری کردہ ریٹس کے مطابق آج انٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے انٹربینک میں ڈالر2 روپے8 پیسے کے اضافے سے 225 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا. ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے انٹربینک میں ڈالر 2روپے8پیسے مہنگا ہوگیا فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر225روپے50پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے.
گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر دو روپے کے بڑے اضافے کے بعد 223روپے42 پیسے پر بند ہوا تھا اس سے ایک روز قبل بھی ڈالر مہنگا ہونے کا رجحان دیکھا گیا تھا منگل کوڈالر کی قیمت میں ایک روپے 56 پیسے اضافہ ہواتھا گزشتہ روزمارکیٹ کی صورتحال پرفاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان کا کہنا تھا کہ ڈالر عالمی سطح پر مستحکم ہو رہا ہے، گزشتہ چند ہفتوں میں دنیا کی 40 کرنسیوں کے مقابلے میں اس کی قدر میں اضافہ ہوا ہے اور اس پیش رفت کے اثرات پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں بھی دیکھے جا رہے ہیں.