پاکستان میں سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں.محمد اسماعیل
ایکسپلور اینڈ انویسٹ پاکستان کے پیٹرن انچیف محمد اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں اور اس وقت بڑی تعداد میں اندرونی اور بیرونی سرمایہ کار ٹورزم سیکٹر میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہے ہیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امن و امان کی بہترین صورت حال انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اور حکومت کی طرف سے مہیا کی گئی سہولیات کی وجہ سے بڑی تعداد میں سرمایا کار آور سیاح پاکستان کے سیاحتی مقامات کا رخ کر رہے ہیں محمد اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں روزگار اور کاروبار کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ اس سیاحتی مقامات میں اضافہ کیا جائے اور جن سیاحتی مقامات پر سیاحتی سہولیات کی کمی ہے انہیں پورا کیا جائے محمد اسماعیل نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثر ہونے والے سیاحتی مقامات کی جلد از جلد بحالی کا بھی مطالبہ کیا اور کہاں کے جو ہوٹل ریسٹورنٹ اور سیاحتی مقامات سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے انہیں جلد از جلد بحال کیا جائے اور جن سرمایہ کاروں کو مالی نقصانات ہوئے ہیں ان کا ازالہ کیا جائے تاکہ ٹورزم سیکٹر میں اس وقت جو لوگوں کو بے روزگاری کا سامنا ہے ان کی مشکلات دور ہوسکیں اور تباہ حال سیاحتی مقامات پھر سے آباد ہو سکیں-