ڈاکٹرز نے مشروط طور پر پاکستان سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے

ڈاکٹرز نے مشروط طور پر پاکستان سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے

اسلام آباد : مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ان کے ڈاکٹر نے مشروط طور پر اُنہیں برطانیہ سے پاکستان سفر کرنے کی اجازت دے دی۔وہ پاکستان واپس آنے کے خواہاں ہیں اور معزز عدالت میں عدالتی سماعت کا حصہ بھی بننے کے لیے تیار ہیں۔اسحاق ڈار نے بدھ کے روز عدالت میں پیش کی جانے والی پٹیشن کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ 15 دن میں پاکستان آنے کے خواہاں ہیں۔

احتساب عدالت ان کے وارنٹ گرفتاری کو معطل کرے اور درخواست گزار کو اس مقدمہ میں فیئر ٹرائل کی اجازت دی جائے۔نیب کے نوٹسز کو کبھی بھی ارادی اور غیر ارادی طور پر نظر انداز نہیں کیا۔ان کا پاسپورٹ 2018 میں عمران خان کی حکومت نے منسوخ کیا تھا اور تمام سفارتخانوں کو ہدایت دی گئیں کہ نیا پاسپورٹ جاری نہ کیا جائے۔

پی ڈی ایم کی حکومت نے حال ہی میں نیا پاسپورٹ جاری کیا ہے جس کی بنیاد پر وہ سفر کر سکتے ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے