پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا

لاہور: پاکستان ریلوے نے آج سے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا۔

پاکستان ریلوے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے باعث کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے اور آئندہ مالی سال میں ریلوے کو تین سے چار ارب روپے کے خسارے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

ریلوے نے کرایوں میں 2 سے 8.5 فیصد تک اضافہ کیا ہے۔ 50 کلومیٹر تک کے سفر پر کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، اکانومی کلاس کے کرایوں میں 100 روپے سے کم اضافہ کیا ہے اور سیلون کے کرایوں میں 8 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تمام اسپیشل ٹرینوں کے کرایے قراقرام ایکسپریس کے کرایے کے برابر رکھے گئے ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے