انس اسلم ڈولہ وزیراعلی پنجاب کا پولیٹیکل اسسٹنٹ مقرر
لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے متحرک کارکن اور رہنما محمد انس اسلم ڈولہ کو وزیراعلی پنجاب کا پولیٹیکل اسسٹنٹ مقرر کر دیا گیا ہے وہ اس سے قبل چیئرمین سینسر پنجاب فوکل پرسن پنجاب ایڈوائزر ٹو گورنرپنجاب برائے انسانی حقوق خدمات سرانجام دے چکے ہیں منتخب عوامی نمائندوں اراکین کابینہ ،پاکستان تحریک انصاف کے سیاسی حلقوں نے انس اسلم ڈولہ کو مبارکباد تے ہوئے کہا ہے کہ انس اسلم ڈولہ تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں انہوں نے گرانقدر خدمات سرانجام دیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ انس اسلم ڈولہ بطور پولیٹیکل اسسٹنٹ ٹو چیف منسٹر پنجاب بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے پاکستان تحریک انصاف کےکارکنان نے اس تعیناتی پر مسرت کا اظہار ہے انس اسلم ڈولہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی ٹیم میں شمولیت ان کی لئے ایک اعزاز ہے۔ انس اسلم ڈولہ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھنے میں فعال کردار ادا کرنے کے عزم کا ظاہر کیا۔