بیوی نے اپنے شوہر کی محبوبہ سے شادی کرادی
نئی دہلی: یہاں بیویوں کو شوہر کے معاشقے کا علم ہونے پر بس چلے تو ان کی جان نکال لیں مگر آپ کو یہ سن کر سخت حیرت ہو گی کہ بھارت میں گزشتہ دنوں ایک بیوی نے اپنے شوہر کی اس کی محبوبہ کے ساتھ بخوشی شادی کروا دی۔انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ انوکھا واقعہ ریاست آندھرا پردیش کے شہر تروپتی میں دیکھنے میں آیا۔
کلیان نامی نوجوان کی چند سال قبل وملا نامی لڑکی کے ساتھ شادی ہوئی تھی۔ دونوں پہلے دوست تھے، پھر انہیں ایک دوسرے سے محبت ہو گئی اور انہوں نے شادی کر لی۔ دونوں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کافی مقبول ہیں ۔ ان کا یوٹیوب چینل بھی کافی معروف ہے۔
رپورٹ کے مطابق چند سال ان کا ازدواجی تعلق بہت خوشگوار رہا، مگر کچھ عرصے سے کلیان کا وملا کے ساتھ رویہ کچھ بدل گیا۔ وملا نے جب سن گن لی تو معلوم ہوا کہ حال ہی میں نتیا سری نامی جو لڑکی محلے میں آ کر رہائش پذیر ہوئی ہے، اس کے شوہر کا رویہ تبدیل ہونے کی وجہ ہے۔ اسے علم ہوا کہ کلیان اور نتیا سری ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو چکے ہیں۔
Ek se shaadi karoge to wo tumse ladegi
Ek se jada karoge to wo tumhare liye ladegiRishta wahi soch nayi 🙊🙊
https://t.co/eJ39DPg6Ws— Parwez Akhtar (@khaarbeqaraar) September 24, 2022
وملا اس معاملے پر کیا قدم اٹھاتی، ابھی سوچ میں ہی تھی کہ نتیا سری خود اس کے پاس پہنچ گئی اور اس سے درخواست کر دی کہ وہ اپنے شوہر کو اس کے ساتھ دوسری شادی کی اجازت دے دے۔ کلیان اور نتیاسری نے وملا کو یقین دلایا کہ وہ تینوں ایک ہی گھر میں اکٹھے رہیں گے۔ وملا نے ان سے سوچنے کے لیے کچھ وقت مانگا اور پھر انہیں شادی کی اجازت دے دی۔ اب تینوں ایک ہی گھر میں رہائش پذیر ہیں۔تینوں مل کر یوٹیوب کے لیے ویڈیوز بنارہے ہیں۔