مسلح افواج خود کو سیاست سے دور کر چکی اور دور ہی رہنا چاہتی ہے،آرمی چیف

مسلح افواج خود کو سیاست سے دور کر چکی اور دور ہی رہنا چاہتی ہے،آرمی چیف

واشنگٹن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مسلح افواج خود کو سیاست سے دور کرچکی اور دور ہی رہنا چاہتی ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں ظہرانے سے خطاب میں آرمی چیف نے جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی مدت پوری ہونے پر سبکدوش ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج خود کو سیاست سے دور کرچکی اور دور ہی رہنا چاہتی ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ مضبوط معیشت کے بغیر قوم اہداف حاصل نہیں کرسکتی،معیشت کو بحال کرنا اولین ترجیح ہے،کمزور معیشت کی بحالی ہرطبقے کی ترجیح ہونی چاہیے،مضبوط معیشت کے بغیر سفارتکاری نہیں ہوسکتی۔
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ امریکا کے دورے پر ہیں جہاں ان کی جوبائیڈن انتظامیہ کے سینئر حکام سے ملاقاتیں جاری ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی امریکا کی قومی سلامتی کے مشیر جیکب سلیوان اور نائب وزیرخارجہ وینڈی روتھ شرمین سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے