پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ، ضلعی انتظامیہ نے تیاریاں شروع کر دیں

پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ، ضلعی انتظامیہ نے تیاریاں شروع کر دیں

اسلام آباد: وفاقی حکومت اور انتظامیہ نے عمران خان کے اسلام آباد میں ممکنہ لانگ مارچ و دھرنے سے نمٹنے کے لئے دبنگ تیاری کر لی۔پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے تیاریاں شروع کر دیں اور شہر میں کنٹینر پہنچنا شروع ہو گئے۔اسلام آباد انتظامیہ نے کنٹینرز فیض آباد پہنچا دئیے۔

رپورٹ کے مطابق لانگ مارچ کی صورت میں فیض آباد کو مکمل طور پر سیل کر دیا جائے گا۔کنٹینرز ہر داخلی اور خارجی راستوں پر رکھے گئے ہیں جن میں مری روڈ کی طرف سڑک اور ایکسپریس ہائی وے کی طرف آنے والے راستے بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق جب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آرڈر ہوئے وہ اسلام آباد داخل ہونے والا ہر راستہ سیل کر دیں گے۔
جبکہ ذرائع کا بتا نا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے 1100 سے زائد کنٹینر اکٹھے کر لیے ہیں۔

دھرنے کے اعلان کے بعد اسلام آباد کو ایک ہفتے کے لیے مکمل سیل کر دیا جائے گا۔اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں کر کے امتحانات ملتوی کرد یے جائیں گے۔ اسلام آباد پولیس کو دس ڈرون فراہم کیے جائیں گے جن کے زریعے شیل مظاہرین پر پھینکیں جائیں گے۔ سیکورٹی ادروں کو پہلے ہی ساٹھ ہزار سے زائد آنسو گیس کے شیل فراہم کر دیے گئے ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے