پی ٹی آئی سینٹر سیف اللہ نیازی کو گرفتار کر لیا گیا
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ نیازی کو گرفتار کر لیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے سینیٹر سیف اللہ نیازی کی گرفتاری کی تصدیق کر دی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنم افتخار درانی کا کہنا ہے کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو سینیٹ کے احاطے سے اغوا کرلیا گیا ہے،پہلے بھی ان کے گھر کے اوپر حملہ کیا گیا تھا اور ذاتی سامان تحویل میں لیا گیا تھا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، آج تک پاکستان میں ایسا نہیں ہوا۔جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے ردِعمل اسد عمر نے کہا کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو اٹھا لیا گیا۔
سینیٹر سیف اللہ نیازی کو سینیٹ کے احاطے سے اغوا کرلیا گیا ہے،پہلے بھی ان کے گھر کے اوپر حملہ کیا گیا تھا اور ذاتی سامان تحویل میں لیا گیا تھا
قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، آج تک پاکستان میں ایسا نہیں ہوا
— Dr. Iftikhar Durrani (@IftikharDurani) October 7, 2022
۔جب کہ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ سینٹ کے احاطے سے سینٹر سیف اللہ نیازی کو اٹھا لیا گیا۔کیا یہ توہین پارلیمنٹ نہیں؟ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اور آلہ کاروں نے آئین و قانون کی دھجیاں اڑا دی۔