فارن فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی کے بانی رہنما حامد زمان کو گرفتار کرلیا گیا

فارن فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی کے بانی رہنما حامد زمان کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد : ایف آئی اے نے فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے بانی ممبر حامد زمان کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ حامد زمان کو وارث روڈ پر واقع ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا۔ایف آئی اے زرائع کے مطابق انصاف ٹرسٹ کے اکاؤنٹ میں 2013 میں 6 لاکھ 25 ہزار ڈالر آئے، انصاف ٹرسٹ قواعد و ضوابط پر پورا نہیں اترتا تھا اور حامد زمان اس کے سیکرٹری تھے۔

حامد خان شاہدرہ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑ چکے ہیں۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ نیازی کو گرفتار کر لیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے سینیٹر سیف اللہ نیازی کی گرفتاری کی تصدیق کر دی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنم افتخار درانی کا کہنا ہے کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو سینیٹ کے احاطے سے اغوا کرلیا گیا ہے۔

جب کحریک انصاف کیلئے بیرون ممالک سے غیرقانونی طور پر رقوم کی پاکستان منتقلی کے مقدمے میں نامزد ملزم طارق شفیع کے گھر ایف آئی اے نے چھاپہ مارا۔سابق وزیراعظم عمران خان کے مبینہ فرنٹ مین طارق شفیع کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کی ٹیم نے سرچ وارنٹ کے ساتھ ان کے گھر کی تلاشی لی۔ جیو نیوز کے مطابق ایف آئی اے ٹیم کی جانب سے عدالت سے وارنٹ حاصل کرنے کے بعد گھر کی تلاشی لی گئی تاہم طارق شفیع گھر میں موجود نہیں تھے۔

چھاپہ مارنے والی ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کی ٹیم گزشتہ روز سے ہی مسلسل طارق شفیع کی رہائش گاہ کے باہر موجود تھی۔ایف آئی اے حکام کو شبہ تھا کہ وہ گھر میں ہی موجود ہیں۔ایف آئی اے کی ٹیم کے ڈی اے اسکیم ون میں طارق شفیع کی رہائش گاہ پہنچی تھی۔ اہل خانہ نے طارق شفیع کی رہائش گاہ پر عدم موجودگی کا بتایا۔ یاد رہے کہ ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کی ٹیم کراچی میں 5 اکتوبر کو درج ایف آئی آر میں نامزد مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں کر رہا ہے،مقدمے میں سید عارف مسعود نقوی اور محمد رفیع لاکھانی بھی نامزد ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے