شہیدوں کی سرزمین تحصیل پنڈ دادن خان کو ضلع کا درجہ دیا جائے،ڈاکٹر مہدی حسن

شہیدوں کی سرزمین تحصیل پنڈ دادن خان کو ضلع کا درجہ دیا جائے،ڈاکٹر مہدی حسن

راولپنڈی: معروف ہارٹ سرجن ڈاکٹر مہدی حسن راجہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے اپیل کی ہے کہ مذہبی ثقافتی اور تہذیبی اعتبار سے خصوصی اہمیت کی حامل غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین تحصیل پنڈ دادن خان کو ضلع کا درجہ دیا جائے انہوں نے کہا کہ مسلم تاریخ دان البرونی اس علاقے میں رہائش پذیر رہے کھیوڑہ کے مقام پر دنیا کی سب سے بڑی نمک کی کان یہاں واقع ہے نندنا کے مقام پر تاریخی قلعہ اور معدنیات سے بھر پور پنڈدادنخان کی سرزمین اپنی پہچان آپ ہے ڈاکٹر مہدی حسن راجہ نے کہا کہ پنڈدادنخان سیاحوں کا مرکز ہے اور اگر اسے ضلع کے طور پر ترقی دی جائے تو اس علاقے کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوجائے گا

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے