اسلام آباد پولیس کا وزیر داخلہ کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل سے انکار
اسلام آباد: اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی وارنٹ گرفتاری لے کر پولیس اسٹیشن پہنچ گئی۔3 گاڑیوں پر مشتمل اینٹی کرپشن ٹیم تھانہ سیکرٹریٹ پہنچی۔اسلام آباد پولیس نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل سے انکار کردیا۔اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل سے انکار کردیا۔
ہماری آمد روانگی بھی نہیں ڈالی گئی ،ہمارے ساتھ ناروا رویہ اختیار کیا گیا ،ہمارے ساتھ آنے والے اہلکاروں اور گاڑیوں کو بھی تھانے سے باہر نکال دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کو کل تھانہ سیکرٹریٹ میں ہونے والی کارروائی سے متعلق آگاہ کریں گے۔
آج اینٹی کرپشن عدالت میں وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی،اینٹی کرپشن حکام نے رانا ثناء اللہ کے خلاف توہین عدالت کارروائی کی استدعا کی جیسے عدالت نے مسترد کر دیا۔