وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ تصویر میں موجودہ خاتون وضاحت دینے پر مجبور ہو گئی

وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ تصویر میں موجودہ خاتون وضاحت دینے پر مجبور ہو گئی

اسلام آباد : وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے ساتھ تصویر میں موجودہ خاتون وضاحت دینے پر مجبور ہو گئی۔آمنہ بدر شادی شدہ خاتون جب کہ پی ٹی آئی پنجاب ویمن ونگ کی مرکزی رہنما بھی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے ساتھ آمنہ بدر نامی خاتون کی ایک تصویر چند روز قبل وائرل ہوئی تھی۔پرویز الہی کے ساتھ خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پرمضحکہ خیز تبصروں کے ساتھ زیر گردش رہی یہاں تک کہ خاتون کو تصویر پر وضاحت دینا پڑ گئی۔
آمنہ بدر کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں انہوں نے وزیراعلی کے ساتھ اپنے فیملی تعلق کی وضاحت کی۔آمنہ بدر نے کہا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کے ساتھ ان کے والد کا پرانا تعلق ہے۔میں ان کی بھتیجی ہوں اور وہ بالکل میرے باپ کی جگہ ہیں۔
آمنہ بدر نے کہا کہ ان کی تصویر کراپ کرکے وائرل کی گئی اصل تصویر میں دیگر لوگ بھی موجود ہیں۔آمنہ بدر نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ وہ ایک تہذیب یافتہ خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور اسلام آباد میں ایک اسٹورکی مالک اور بزنس وومن ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے