رانا ثنااللہ گرفتار
لاہور: اے این ایف ہیڈ کوارٹر راولپنڈی حکام نے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے رانا ثنااللہ کو تحویل میں لے لیا اور ان سے پوچھ کچھ کی جاری ہے تاہم اس حوالے سے کوئی مصدقہ اطلاعات نہیں کہ انہیں کس کیس میں تحویل میں لیا گیا ہے۔
اے این ایف ہیڈ کوارٹر راولپنڈی حکام نے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنااللہ کو اے این ایف لاہور نے گرفتار کیا اور اس حوالے سے اے این ایف لاہور سے مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں، انہیں کس کیس میں گرفتار کیا گیا یہ کچھ دیر بعد بتائیں گے۔
What has ANS got to do with Rana Sanaullah? It could not get more absurd. He has been arrested for his bold & courageous stance. Jaali-e-Azam being the small & petty minded man that he is, is directly behind his arrest. Make no mistake. https://t.co/7ziuR51u6h
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 1, 2019
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے رانا ثنااللہ کی گرفتاری کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ذیادہ مضحکہ خیز بات کیا ہو سکتی ہے کہ اے این ایف رانا ثنااللہ کو گرفتار کرے، اے این ایف کا رانا ثنااللہ سے کیا لینا دینا ہے، انہیں دلیرانہ موقف کی وجہ سے گرفتارکیا گیا جب کہ رانا ثنااللہ کی گرفتاری کے پیچھے عمران خان ہے، جعلی اعظم چھوٹے ذہن کا مالک ہے۔