عون چوہدری نے نوازشریف کو پنجاب میں تبدیلی سے متعلق اراکین کی تعداد سے متعلق آگاہ کردیا

عون چوہدری نے نوازشریف کو پنجاب میں تبدیلی سے متعلق اراکین کی تعداد سے متعلق آگاہ کردیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف سے لندن میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما عبد العلیم خان اور وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاحت و کھیل عون چوہدری نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات پنجاب حکومت کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے ، ملاقات میں مریم نواز بھی موجود تھیں۔

نواز شریف سے ملاقات کے بعد علیم خان نے میڈیا سے سیاست پر بات کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ موسم کی بات پوچھیں، میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہاکہ لندن کے موسم کا پاکستان کی سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔بعد ازاں مریم نواز بھی حسن نواز کے دفتر سے روانہ ہوگئیں اور اس دوران ان سے سوال کیا کہ پاکستان میں کیا ہونے جارہا ہی اس پر مریم نے کہاکہ میڈیا سے اندر بیٹھ کر بات ہوگی۔

پنجاب حکومت کی تبدیلی کے سوال پر جواب میں انہوں نے کہاکہ تمام باتیں ابھی بتادوں اتنی بات فیملی سے نہیں ہوتی جتنی میڈیا سے ہوتی ہے۔جبکہ نواز شریف اور عون چوہدری کی ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی۔ عون چوہدری نے پنجاب میں تبدیلی سے متعلق لیگی اراکین کی تعداد کے بارے میں نواز شریف کو آگاہ کیا۔نواز شریف اور چوہدری کی ملاقات میں پنجاب اور وفاق سے متعلق خصوصی بات چیت کی گئی۔

عون چوہدری نواز شریف کی اہم ہدایات لے کر کل پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے پنجاب حکومت جلد ختم ہونے کا دعوی کر دیا ۔ رانا مشہود نے کہا ہے کہ نمبر گیم مکمل ہو چکی ہے، جلد ہی پنجاب حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 4 سال میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں،ساری باتیں وقت آنے پر بتاوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب آئین نے خفیہ رائے شماری سے طے کیا ہے، رائے شماری میں بیلٹ پیپر پر سیریل نمبر درج نہیں ہونا چاہیے تھا۔ لیگی رہنما رانا تنویر حسین نے بھی کہا ہے کہ پنجاب میں بھی آئینی طریقے کے ساتھ تبدیلی لائیں گے ۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے