اوبر کا پاکستان کے پانچ بڑے شہروں میں سروسز بند کرنے کا فیصلہ

اوبر کا پاکستان کے پانچ بڑے شہروں میں سروسز بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : دنیا بھر کے مختلف براعظموں میں کام کرنے والی آن لائن سفری سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی اوبر نے پاکستان کے پانچ بڑے شہروں میں سروسز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔اوبر انتظامیہ کے مطابق کراچی، ملتان، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد میں اوپر ایپ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تاہم ذیلی برانڈ کریم کے ساتھ پانچ شہروں میں خدمات جاری رکھی جائیں گی جب کہ لاہور میں اوبر ایپ کی سروسز جاری رہیں گی۔

اوبر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ 11 اکتوبر 2022 سے پاکستان کے پانچ بڑے شہر کراچی، ملتان، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد میں اوپر ایپ کو مزید آپریٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم پانچ شہروں میں ڈرائیور اور رائیڈرز کریم ایپ استعمال کر سکتے ہیں۔

اوبر کراچی ملتان، فیصل آباد ،پشاور اور اسلام آباد میں میں اوبر ایپ استعمال کرنے والے رائیڈرز اور ڈرائیور پارٹنر کے ساتھ شہر میں کریم ایپ کو استعمال کرنے سے متعلق بات چیت کریں گے۔

اوبر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اوبر اور کریم اکٹھے موزوں تجربات کے ذریعے خطے کی بہترین خدمات کر سکتے ہیں۔اوبر بیان میں مزید کہا کہ ہم جانتے ہیں ان لوگوں کے لئے یہ ایک مشکل وقت ہے جنہوں نے گزشتہ کچھ سالوں میں اس کاروبار کو بہتر بنانے کے لیے ناقابل یقین حد تک محنت کی۔ہم ہر ایک کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔ ہماری ترجیح ہے کہ ملازمین، ڈرائیوروں، سواریوں اور اور ہیرو پارٹنرز پر پڑنے والے اثرات کو کم سے کم کیا جائے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے