پیپلزپارٹی کا بانی رکن اعتزاز احسن کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے بانی رکن اعتزاز احسن کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی اور پارٹی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی نے پیپلز پارٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پنجاب کی ایگزیکٹو کمیٹی اعتزاز احسن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور پارٹی کی بنیادی رکنیت معطل کرنے کے حوالے سے آج ہی سفارشات پارٹی کے جنرل سیکرٹری کو بھجوائے گی، پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹوکمیٹی کے آج اجلاس میں اعتزاز احسن کےبیانات کےخلاف قرارداد منظورکی جائے گی، انہیں پنجاب ایگزیکٹوکمیٹی کی طرف سے شوکاز نوٹس بھی بھجوایا جائےگا۔
رپورٹ کے مطابق اعتزاز احسن کے خلاف کارروائی کا فیصلہ آصف زرداری کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔