پیٹرول کی قیمت پر ہماری پارٹی میں اختلافات ہو گئے، مفتاح اسماعیل

پیٹرول کی قیمت پر ہماری پارٹی میں اختلافات ہو گئے، مفتاح اسماعیل

کراچی: سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت پر ہماری پارٹی میں اختلافات ہو گئے۔ سیلاب کے بعد معاشی حل بہت مشکل ہو گیا۔ اب پتہ چلے گا کہ گیس کا مسئلہ ہوتا کیا ہے ۔ جنگ اخبار کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کراچی میں نجی یونی ورسٹی کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ سوئی سدرن اور نادرن میں گیس کا ضیاع بڑھ کر 20 فیصد ہو گیا ہے، روس سے ایل این جی کی خریداری اور ادائیگی کی بھی بات ہوئی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 70 لاکھ کی گاڑی ہو گئی ہے تو بھائی نہ لو، ہر حکومت بجلی کے شعبے اور نقصانات کا معاملہ اگلے سال حل کرنے کا سوچتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عالمی سطح پر بہت کم دوست ہیں، پاکستان اصلاحات نہیں کرتا اس لیے پیچھے ہے، معاشی ماڈل امپورٹ متبادل پر مبنی ہونا چاہیے۔

مفتاح اسماعیل کا مزید کا کہنا ہے کہ اطلاعات آ رہی تھیں کہ بینک بہت مہنگا ڈالر بیچ رہے ہیں، جس پر اسٹیٹ بینک سے کہا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کی جائیں، بینکوں کی فرانزک آڈٹنگ کی ہے اور انہیں بہت بڑا جرمانہ کیا جائے گا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے