دبئی کے حکمراں محمد بن راشد المکتوم کی اہلیہ بچوں سمیت جرمنی پہنچ گئیں،وجہ کیا بنی؟

ابوظہبی : دبئی کے حکمراں محمد بن راشد المکتوم کی اہلیہ جرمنی پہنچ گئیں اور سیاسی پناہ کی درخواست دے دی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر محمد بن راشد المکتوم کی اہلیہ شہزادی حیا بنت الحسین گھر سے ناراض ہو کر اپنی 11 سالہ بیٹی اور 7 سالہ بیٹے کے ساتھ جرمنی پہنچیں جہاں انہوں نے دبئی میں اپنی جان کو درپیش خطرے کے باعث سیاسی پناہ کی درخواست بھی دے دی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ایک بیٹی بھی گھر سے ناراض ہو کر دبئی سے برطانیہ پہنچی تھیں تاہم برطانیہ نے انہیں واپس بھیج دیا تھا، اسی طرح ایک اور بیٹی شیخ لطیفہ نے بھی بغاوت کی کوشش کی تھی تاہم انہیں بھی بھارتی بحریہ نے گرفتار کرکے واپس دبئی بھیج دیا تھا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے