کلمہ چوک کی تعمیر نو کے لیے کنڑیکٹر کا اعلان
لاہور : پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی ای) جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (سی بی ڈی پنجاب) بھی کہا جاتا ہے، نے سی بی ڈی بلیوارڈ کی تعمیر اور کلمہ چوک انڈر پاس کی تعمیرنو کا کنٹریکٹ ایک حکومتی ادارے نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) کو دے دیا۔ پی سی بی ڈی ڈی اے اس میگا پراجیکٹ کا آغاز روان کے آخر میں کرے گا۔
پی سی بی ڈی ڈی اے کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ٹیکنیکل ریاض حسین نے کہا کہ ‘ تمام ضروری قوائد کو مکمل کرنے کے بعد، ہم نے این ایل سی کو کنٹریکٹ دیا ہے۔ اتھارٹی نے دو دیگر سرکاری اداروں نیشنل کنسٹرکشن کمپنی (این سی سی) اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او)کوبھی مدعو کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کنٹریکٹ این ایل سی کو 4.218 بلین روپے کی قیمت پر دیا گیا تھا۔
اتھارٹی نے سی بی ڈی بلیوارڈ اور کلمہ چوک انڈر پاس کی تعمیرنو کے لیے تقریباً 5 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا ہے۔ 365 میٹر لمبے بلیوارڈ کو دو مرحلوں میں 180دنوں میں تعمیر کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ برکت مارکیٹ اور علی زیب روڈ سے جیل روڈ تک سگنل فری کوریڈور فراہم کرے گا۔ ماسٹر پلان پاکستان کے پہلے بزنس ڈسٹرکٹ میں آسان داخلی اور خارجی را ہداری مہیاکر نے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔