سیالکوٹ میں ہندوؤں کا قدیم مندر 72 سال بعد بحال
لاہور: سرکلر روڈ پر واقع شوالہ تیجا سنگھ مندر کو 72 سال بعد ہندوؤں کی عبادت کے لیے کھول دیا گیا۔
پاکستان میں ہندوؤں کے ایک قاور دیم مندر کو 72 سال بعد بحال کردیا گیا ہے،سیالکوٹ سرکلر روڈ پر واقع شوالہ تیجا سنگھ مندر ایک کنال رقبے پر مشتمل ہے اور یہ مندر قیام پاکستان کے بعد سے بند پڑا تھا۔
متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عامر احمد کی ہدایت پر ڈپٹی سیکرٹری شرائنز سید فرازعباس نے سیالکوٹ میں مقامی حکام سے ملاقات کی جس کے بعد مندر کو کھول دیا گیا، مندر کا ہندو رسم ورواج کے مطابق افتتاح کیا گیا۔ مندر کھولے کی مذہبی تقریب میں ہندو رہنما ڈاکٹر منور چاند، امرناتھ رندھاوا اور پنڈت کاشی رام سمیت ہندوؤں اورمسلمانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔