توشہ خانہ ریفرنس ، الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل کر دیا

توشہ خانہ ریفرنس ، الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل کر دیا

اسلام آباد :الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو نااہل قرار دیدیا.

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے مختصرفیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے غلط معلومات فراہم کیں۔سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اگست میں اراکین قومی اسمبلی کی درخواست پر سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجا تھا جس میں ان کی نااہلی کی درخواست کی گئی تھی ، الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ 19 ستمبر کو محفوظ کیا تھا جو کہ آج سنا دیا گیاہے ۔عمران خان پر خریدے گئے تین تحائف کو 2019 میںگوشواروں میں ظاہر نہ کرنے کا الزام ہے ۔

سپیکر اسمبلی کی جانب سے بھیجئے گئے ریفرنس میں کہا گیا تھا کہریفرنس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے اپنے اثاثوں میں توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف اور ان تحائف کی فروخت سے حاصل کی گئی رقم کی تفصیل نہیں بتائی۔ عمران خان کی جانب سے حاصل کی گئی انگوٹھی کی اصل مالیت 87 لاکھ روپے،پین کی اصل مالیت 15 لاکھ ، کف لنکس کی اصل مالیت 56 لاکھ روپے ، گھڑی کی مالیت 8کروڑ 50 لاکھ روپے۔عمران خان نے گھڑی ، کف لنکس ، پین، انگوٹھی دو کروڑ 27 لاکھ روپے دے کر حاصل کیئے ،عمران خان نے آٹھ لاکھ مالیت کے تحائف کی ادائیگی نہیں کی ۔

عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا تھا کہ میرے خلاف توشہ خانہ ریفرنس بلا جواز اور بے بنیاد ہے، ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے اور سیاسی مقاصد کے لیے کیس بنایا گیا ہے، توشہ خانہ ریفرنس اختیارات کا ناجائز استعمال اور آئینی اختیارات کی توہین ہے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنا ہی غیر قانونی ہے، ریفرنس الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں ہے اور نہ وہاں قابل سماعت ہے، توشہ خانہ تحائف کو اثاثوں میں کبھی نہیں چھپایا، تمام الزامات کو مسترد کرتا ہوں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے