اصلی عمران خان کا تعارف آج قوم سے کرایا گیا،خواجہ آصف
اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اصلی عمران خان کا تعارف آج قوم سے کرایا گیا،چیئرمین پی ٹی آئی کیا کام کرتے رہے،آج قوم کے سامنے آ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خواجہ آصف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تمام حدیں کراس کر گیا،اس شخص کو جو غلطی فہمی ہے وہ بھی جلد دور ہو جائے گی،عمران خان کا محور صرف اسکی ذات ہے اور انہوں نے اداروں کو نشانہ بنایا ہو ہے۔
اقتدار میں تھے تو جتنے قیصدے پڑے شاید ماضی میں کبھی ایسا ہوا ہو،اپوزیشن کیلئے کہا گیا سب کو قید کر دو۔عمران خان کی نظر میں ملکی سالمیت اور بے گناہوں کا خون کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔عمران خان کو سائفر کی جعلسازی سے منع کیا گیا تھا ۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سب سے بڑی واردات سائفر سے شروع کی،عمران خان نے نیوٹرل کے لفظ کو گالی بنا دیا۔
انہوں نے ایک ہی مشن بنا رکھا ہے کہ ملک کو نفرتوں سے تقسیم کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی ریڈ لائن ہے آئین اور قانون،شہدا کا خون ہماری ریاست کی ریڈ لائن ہے اسے کراس نہ کریں۔نیشنل سکیورٹی میٹنگ میں انہیں بتایا گیا لیکن انہوں نے تماشا بنایا۔ قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہر روز ایکسپوز ہو رہا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی آج مزید ایکسپوز ہوا۔