19 سالہ نوجوان نے3 بچوں کی دادی سے منگنی کرلی, شادی کا اعلان
بنکاک: تھائی لینڈ میں ایک 19 سالہ نوجوان اور 56 سالہ خاتون کی منگنی نے سب کو حیران کر دیا ہے، چنتاراج اور خاتون کا کہنا ہے کہ ہم دونوں جلد شادی کرلیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 19 سالہ نوجوان ووتھیچائی چنتاراج نے تقریباً 10 سال قبل اپنی منگیتر 56 سالہ جانلا ناموانگرک سے ملاقات کی،بعدازاں خاتون نے 10 سالہ لڑکے سے گھر کی صفائی اورکچھ پودے گھر منتقل کرنے میں مدد مانگی۔ اس دن سے یہ نوجوان نے خاتون کے گھر آنا جانا شروع کیا اور یہ سلسلہ جاری رہا۔ دونوں اپنے ابتدائی رشتے کو دوستی کے طور پر بیان کرتے ہیں لیکن جب چنتاراج 17 سال کا ہوا تو اس کے دل میں خاتون کے لیے پیار بھرے جذبات پیدا ہوگئے تاہم بعد ازاں دونوں نے اس دوستی کو رشتے کا نام دے دیا۔
رواں سال کے آغاز میں دونوں نے اپنے گھر والوں کو اپنے رشتے کے بارے میں بتایا اور پھر منگنی بھی کی، دیکھتے ہی دیکھتے ان کی محبت کی کہانی تھائی لینڈ میں مشہور ہوگئی۔56 سالہ خاتون کا کہنا ہے کہ چنتاراج میرے لیے ایک سپر ہیرو کی طرح ہے۔ اس نے ہر روز میری مدد کی۔ پھر جب وہ بڑا ہوا تو ہمارے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے جذبات پیدا ہوگئے،میں حیران تھی کیونکہ میں اسے اس کے بچپن سے جانتی ہوں۔ جب ہم نے لوگوں کو بتایا کہ ہم ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں تو سب نے سوچا کہ یہ دونوں پاگل ہیں جبکہ میرے بچے بھی کافی حیران ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں جانتے ہیں کہ ہمارے درمیان 37 سالہ عمر کے فرق کو کچھ لوگوں کے لیے قبول کرنا مشکل ہے لیکن ہم دونوں کے لیے ہماری خوشی سب سے اہم ہے۔رپورٹس کے مطابق 56 سالہ خاتون کی پہلی شادی 20 سال چلی اور پھر طلاق ہوگئی، اس شوہر سے خاتون کے 3 بچے ہیں۔ جن کی بھی شادی ہوچکی اور اب وہ 3پوتے پوتیوں کی دادی بھی بن گئی ہے۔