عمران خان نے لانگ مارچ کی پلاننگ میں تھوڑی سی تبدیلی کر دی

عمران خان نے لانگ مارچ کی پلاننگ میں تھوڑی سی تبدیلی کر دی

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا آغاز آج لبرٹی چوک لاہور سے ہوگا۔کارکن حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کے لیے لیبرٹی چوک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں جہاں پر خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔مرکزی کنٹینر بھی پہنچا دیا گیا ہے جبکہ پارٹی سربراہ عمران خان جمعہ کی نماز کے بعد پہنچیں گے۔

پہلے دن لانگ مارچ لاہور میں ہی رہے گا۔لبرٹی چوک سے لانگ مارچ اچھرا، مزنگ ،ایم او کالج جنرل پوسٹ آفس، داتا دربار سے آزادی چوک تک پہنچے گا۔دوسرے دن لانگ مارچ شاہدرہ سے شروع ہوگا۔عمران خان نے لانگ مارچ کی پلاننگ میں تھوڑی سی تبدیلی کر دی ہے۔انہوں نے حکمت عملی بتاتے ہوئے کہا کہ لاہور میں لانگ مارچ میں عوام پیدل چلیں گے اور گھروں سے جوگرز پہن کر آئیں کیونکہ آج صرف مینار پاکستان تک جانا ہے، چار سے پانچ مقامات پر خطاب ہوگا۔

گاڑیاں پیچھے ہونگی اور لوگ پیدل مارچ کے ساتھ آگے چلیں گے۔جہاں آبادی سے لانگ مارچ گزرے گا لوگ پیدل چلیں گے۔اگلے جمعہ تک راولپنڈی پہنچیں گے۔یہ اطلاعات بھی ہیں کہ عمران خان راستے میں لانگ مارچ کا رخ سیالکوٹ کی طرف بھی کر سکتے ہیں جہاں سے لوگوں کو ساتھ لے کر دوبارہ منزل کی جانب سفر شروع کیا جائے گا، تحریک انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جبکہ وفاقی حکومت نے بھی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ، ۔

عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے راستے میں آنے والے تمام شہروں میں پارٹی کے ذمہ داران کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں جبکہ پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنمائوں کو بھی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ لاہور سمیت سارے راستے لانگ مارچ کے شرکاء کے لئے استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے ۔لانگ مارچ کے لئے تحریک انصاف کی چاروں صوبوں سے قیادت لاہور پہنچ چکی ہے جو عمران خان کے ہمراہ لاہور سے روانہ ہو گی ۔ دوسری جانب پنجاب پولیس نے لانگ مارچ کے شرکاء کو سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ وفاقی حکومت نے بھی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے