علاج کروا کرہی جاؤنگا،اسحاق ڈارکا دبنگ اعلان
لندن: سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انہیں پاکستانی اداروں سے انصاف ملنے کی توقع نہیں ہے،وہ اپنا علاج مکمل ہونے تک پاکستان واپس نہیں آئیں گے،برطانیہ میں عدالتی نظام پر انتظامیہ دباؤ نہیں ڈال سکتی، برطانیہ کوئی بنانا ریپبلک نہیں ہے، یہاں عدالتی نظام بہت مضبوط ہے لہذا پاکستان کی مجھے گرفتار کرنے کے حوالے سے خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔ایک عرب اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا گزشتہ 35سال سے ایف بی آر کو باقاعدگی سے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرائے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری حوالگی کے حوالے سے پاکستان اور بر طانیہ کے مابین ایک ایم او یو پر دستخط ہوئے ہیں یہ کوئی حتمی معاہدہ نہیں، پاکستان کو پہلے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ میرے خلاف مقدمات سیاسی نہیں۔مجھے امید ہے کہ حکومت برطانیہ میرے خلاف عدالتی کارروائی کا آغاز نہیں کرے گی کیونکہ یہاں انتظامیہ جانتی ہے کہ میرے خلاف مقدمات سیاسی بنیادوں پربنائے گئے۔ میرا برطانوی ویزہ 2020تک کار آمدہے۔