ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو شکست دے دی

برسبین: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں میزبان آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو 42 رنز سے شکست دے دی۔

180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی پانچ وکٹیں 25 رنز پر گر گئی تھیں جس کے بعد لورکین ٹکر نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی تاہم ایک طرف سے وکٹ گرنا کے سلسلہ جاری رہا۔ پوری ٹیم 18.1 اوور میں 137 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

آئرش بلے باز لورکین ٹکر 71 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔برسبین میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ آسٹریلوی ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے، کپتان ایرون فنچ نے 63 رنز کی اننگز کھیلی۔

اوپنر ڈیوڈ وارنر تین رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ مچل مارش 28، گلین میکسویل 13 اور مارکس اسٹونس 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آئرلینڈ کے شکست دینے کے بعد گروپ 1 کے پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا دوسرے نمبر پر آگیا جبکہ آئر لینڈ کی ٹیم تیسرے نمبر پر چلی گئی، نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے اور انگلینڈ تیسرے نمبر پر ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے