احسن اقبال کی باری بھی آگئی؟نیب نے بڑا حکم جاری کردیا
اسلام آباد: نیب نے نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں سینئر رہنما (ن) لیگ احسن اقبال کو طلب کرلیا ہے۔ نارووال سپورٹس سٹی منصوبے میں مبینہ کرپشن پر نیب راولپنڈی نے (ن) لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال کو طلب کیا ہے۔ نیب نوٹس کے مطابق سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نیب پنڈی کے دفتر میں پیش ہوں۔ حلقے میں اربوں روپے کا اسپورٹس سٹی تعمیر کرکے خزانے کو نقصان پہنچایا گیا، احسن اقبال نے خلاف قانون 3 ارب روپے کا منصوبہ نارووال میں شروع کیا ،نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نارووال میں سپورٹس سٹی کی تعمیر میں پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی اختیارات سے تجاوز کیا ہے ۔