ٹی20 ورلڈکپ؛ کیویز سے شکست، آئرلینڈ ٹورنامنٹ سے باہر
ایڈیلیڈ: ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے 25 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو 35 رنز سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے میچ میں آئرلینڈ اینڈریو بالبرنی نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، کیویز نے پہلے کھیلتے ہوئے جارحانہ کھیل مظاہرہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز اسکور کیے۔
نیوزی لینڈ کی جانب اوپنر فن ایلن 32، ڈیون کونوے 28، گلین فلپس 17، ڈیرل مچل 31 جبکہ جمی نیشم اور مچل سیٹنر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے، کپتان کین ولیمسن نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 35 گیندوں پر 61 رنز کی اننگز کھیلی۔
آئرلینڈ کی جانب سے جوش لٹل نے 3 گیرتھ ڈیلانی نے 2 جبکہ مارک ایڈیر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ نے محتاط آغاز کیا تاہم کپتان اینڈی بالبرنی 30 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے، اوپنر پال اسٹرلنگ 33 رنز ہمراہ نمایاں رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں لورکن ٹکر 13، ہیری ٹییکٹر 2، گیرتھ ڈیلانی 10، کرٹس کیمفر 7 رنز بناسکے۔ میچ کے اختتامی لمحات میں جارج ڈوکریل نے 23 رنز کی اننگز کھیلی کو راہیگاں گئی۔
آئرش ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بناسکی، نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سودھی، مچل سینٹنر اور لوکی فرگوسن نے 2،2 جبکہ ٹم ساؤتھی ایک وکٹ حاصل کی۔