یقین سے کہہ سکتا ہوں 1 سے زائد لوگوں نے گولیاں چلائیں
لاہور: پی ٹی آئی مارچ کے ڈی جے نے انکشاف کیا ہے کہ یقین سے کہہ سکتا ہوں 1 سے زائد لوگوں نے گولیاں چلائیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں بطور ڈی جے خدمات انجام دینے والے حمزہ نامی شخص نے عمران خان پر ہوئے قاتلانہ حملے کے حوالے سے انکشافات کیے ہیں۔ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جے حمزہ نے دعویٰ کیا کہ یقین سے کہہ سکتا ہوں 1 سے زائد لوگوں نے گولیاں چلائیں، 2 سے 3 افراد نے 2، 3 مقامات سے فائرنگ کی، ایک جگہ سے فائرنگ نہیں ہوئی کافی گولیاں چلائی گئیں۔
ایک حملہ آور کنٹینر کی سامنے والی عمارت میں تھا جس کے پاس بڑی گن تھی، جبکہ جس شخص کو گرفتار کیا گیا ہے کہ اس کے پاس پستول تھا۔ کنٹینر کے سامنے موجود حملہ آور نے جو گولی چلائی وہ بالکل میرے قریب سے گزری، گولی کنٹینر پر لوہے کی شیٹ میں لگی جس کی وجہ سے میں زخمی ہوا۔
واضح رہے کہ عمران خان پر حملہ کرنے والے نوید نامی مبینہ ملزم کو پولیس گرفتار کر چکی۔
مبینہ ملزم نوید کو تحریک انصاف کے کارکن نے فائرنگ سے روکنے کی کوشش کی تھی جس کے بعد اس نے فرار ہونے کی کوشش کی، بعد ازاں ملزم کو پولیس نے پکڑ لیا۔ واضح رہے بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کے کنٹینر پر وزیرآباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، اللہ والا چوک میں پی ٹی ائی استقبالیہ کیمپ کے قریب فائرنگ ہوئی، عمران خان کو گولی لگی ہے اور وہ بہتر حالت میں ہیں۔
گولی لگنے سے عمران خان کی ٹانگ میں زخم آیا، عمران خان کو لاہور منتقل کیا گیا، فیصل جاوید کو بھی ایک گولی لگی، عمران خان ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوئے، زیادہ تر لوگ جسم کے نچلے حصے میں گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے ایک برسٹ چلایا اور بعد میں ایک اور گولی چلائی، حملہ آور نے کالے رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے، پولیس نے حملہ آور کو تحویل میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، پولیس کے مطابق فائرنگ سے کنٹینر کے سامنے کھڑے لوگ زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔