عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جمع

عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جمع

لاہور: آئی جی پنجاب نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جمع کرا دی ہے،لاہور رجسٹری سے ایف آئی آر کی کاپی پرنسپل سیٹ اسلام آباد بھجوا دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نے ایف آئی آر کی کاپی وصول کی۔چیف جسٹس پاکستان نے آئی جی پنجاب سے مقدمے کے اندراج کے بعد رپورٹ طلب کی تھی،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمے میں دفعہ 302 اور 324 کے ساتھ دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔مقدمہ وزیر آباد سٹی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب کو عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دئیے کہ 24 گھنٹے میں ایف آئی آر درج کریں ورنہ سوموٹو لیں گے،قومی لیڈر پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے،پولیس اور آئی جی پنجاب کو تحفظ دیں گے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے