والد کی عیادت:عمران خان کے دونوں بیٹے لاہور پہنچ گئے
لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کے دونوں بیٹے والد کی عیادت کے لیے لاہور پہنچ گئے۔
یاد رہے کہ عمران خان 3 نومبر کو وزیر آباد میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے تھے۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد عمران خان نے لندن میں موجود اپنے بیٹوں سے ٹیلی فون پر بھی رابطہ کیا تھا اور انہیں حوصلہ دیا تھا۔
اب ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان کے دونوں بیٹے قاسم اور سلیمان لاہور پہنچ گئے ہیں۔
قاسم اور سلمان اپنے والد کی عیادت کے لیے ان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچے جہاں ان کا کہنا تھا آپ پر حملے کی خبر نے پریشان کر دیا تھا۔