شرمناک شکست، روہت شرما سے کپتانی چھیننے کا مطالبہ، بھارتی سیخ پا
لاہور: ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں 10 وکٹ کی شرمناک شکست پر بھارتی میڈیا اور سابق کرکٹر سکتے میں آگئے، انگلینڈ کے خلاف انڈین ٹیم کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دے دیا، سابق کپتان کپل دیو بھارتی میڈیا نے بری ہار پر روہت شرما سے کپتانی چھین لینے کا مطالبہ کر دیا۔
بھارت کی سیمی فائنل میں بری شکست اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں مزید نمائندگی سے محرومی پر شکستہ دل کرکٹ دیوانوں نے سب کو اڑا کے رکھ دیا، مضحکہ انداز میں خوب مذاق اڑایا۔
کپتان روہت شرما کے روتے ہوئی ویڈیو بہت وائرل ہوئی، ایک ایڈٹ کی گئی وزیر اعظم مودی کی ویڈیو نے دھوم مچائی جس میں وہ کسی روتے ہوئے کو چپ کراتے نظر آئے، ایک پوسٹ میں ویرات کوہلی بابر اعظم سے فائنل میں پہنچنے کا راستہ پوچھ رہے ہیں۔
ٹیم انڈیا کی بدترین پرفارمنس، ساتھی اپنے دوست کو میچ دیکھنے پر مجبور کر رہا ہے، سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو ایک بار پھر مثالی کرکٹر قرار دے دیا، دس وکٹ کی ایک اور شرمناک شکست، پاکستان اور اب انگلینڈ سے ہارنے کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں، ویرات کوہلی کی ناکام کپتان روہت شرما کی طرف للچائی نظروں سے دیکھنے کی تصویر بھی وائرل ہوئی، روہت شرما کی ایڈیلیڈ ایئرپورٹ سے ممبئی واپسی کی فوٹو بھی مرکز نگاہ رہی۔
بھارتی فلم کا مشہور زمانہ ڈائیلاگ ’’کتنے آدمی تھے‘‘ ویرات کوہلی سے جوڑ دیا گیا اور عرفان پٹھان کے تنقیدی ٹوئٹ پر تو بہت ہی سخت ردعمل دیکھا گیا جس میں انہوں نے پاکستانیوں کو جیت پر لکھا تھا کہ ’’پڑوسیو!! جیت آتی جاتی رہتی ہے لیکن GRACE آپ کے بس کی بات نہیں ‘‘ اب دس وکٹ کی بدترین شکست پر انہیں بھی سوشل میڈیا پر منہ کی کھانا پڑی۔