رینٹل پاور ریفرنس، عدالت نے راجا پرویز اشرف اوردیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی
اسلام آباد: احتساب عدالت نے رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنس میں راجا پرویز اشرف اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنس کی سماعت کی جس میں عدالت نے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو 7 اگست کو دوبارہ طلب کرلیا۔
احتساب عدالت میں راجا پرویز اشرف پر ریشماں اور گلف پاور پروجکیٹ میں براہ راست فرد جرم عائد کر دی گئی تاہم سابق وزیراعظم نے صحت جرم سے انکار کردیا۔