چینی قونصل خانے پر حملے کا مرکزی ملزم راشد بروہی گرفتار

کراچی: چینی قونصل خانے پر حملے کے مرکزی ملزم کو خلیجی ریاست سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کردیا گیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چینی قونصل خانے پر حملے کے مرکزی ملزم راشد بروہی کو خلیجی ریاست سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کردیا ہے۔ راشد بروہی چینی قونصل خانے پر حملے کے دوران نگرانی کرتا رہا اور حملہ آوروں کو مکمل سہولیات فراہم کیں۔

راشد بروہی کا تعلق کالعدم بی ایل اے سے ہے، حملے سے قبل راشد بروہی کو 9 لاکھ روپے فراہم کیے گئے، حملے کے بعد راشد بروہی بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے