عمران خان ناقدین کو گرفتار کرکے معاشی قتل عام سے توجہ نہیں ہٹاسکتے، بلاول بھٹو

کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بجٹ نے معیشت کی جان نکالنا شروع کردی ہے اور عمران خان اپنے ناقدین کو گرفتار کرکے معاشی قتل عام سے توجہ نہیں ہٹاسکتے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آئی ایم ایف بجٹ نے معیشت کی جان نکالنا شروع کردی ہے، حکومت کے فسطائیت زدہ حربے بھی اب بڑھتے جائیں گے۔

بلاول نے کہا کہ عمران خان سوچتے ہیں کہ وہ تنقید کرنے والوں کو گرفتار کریں گے تو عوام معاشی قتل عام پرتوجہ نہیں دے سکیں گے، روم کے شہری بھوک سے مررہے تھے تو بادشاہ سیزرگلیڈیٹرجنگجوؤں کے کھیل کے ذریعے عوام کا دھیان ہٹاتا تھا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے