صدرمملکت کے دستخط، جنرل عاصم منیر پاک فوج کے نئے آرمی چیف بن گئے
اسلام آباد :صدر مملکت کی جانب سے سمری کی منظوری کے بعد جنرل حافظ سید عاصم منیر نئے آرمی چیف بن گئے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے افواج پاکستان میں آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تقرریوں کیلئے وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے بھیجی گئی ایڈوائس پر دستخط کردیے ہیں۔
جس کے بعد جنرل حافظ سید عاصم منیر پاک فوج کے نئے آرمی چیف جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا افواج پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کردیے گئے ہیں۔ نئے آرمی چیف حافظ سید عاصم منیر 29 نومبر کو جی ایچ کیو میں کمان تبدیلی کی منعقدہ تقریب میں پاک فوج کی باقاعدہ کمان سنبھالیں گے۔
جبکہ موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔