پی ٹی آئی کا عام انتخابات کیلئے حکومت پر مزید دباؤ بڑھانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا عام انتخابات کیلئے حکومت پر مزید دباؤ بڑھانے کا فیصلہ

لاہور : پاکستان تحریک انصاف نے حکومت پر عام انتخابات کیلئے مزید دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، پی ٹی آئی قیادت نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کیلئے آئینی وقانونی حکمت عملی پر غور شروع کردیا ہے، حکومت مخالف تحریک میں مزید آپشنز بھی استعمال کیے جائیں گے۔ دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت سینئررہنماؤں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ سے پارٹی قیادت کی شرکت کی۔

اجلاس میں اسد عمر، شاہ محمود قریشی، فواد چودھری اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا، شفقت محمود، تیمورسلیم جھگڑا، علی امین گنڈا پور، ڈاکٹر یاسمین راشد ، عاطف خان اور عمر ایوب نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں بابر اعوان اور علی ظفر نے اجلاس کے شرکاء کو آئینی اور قانونی معاملات پر بریفنگ دی۔

اسمبلی سے مستعفی ہونے کے لئے آئینی مرحلے سے اجلاس کے شرکا کو آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کے مزید آپشنز کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں حکومت مخالف تحریک میں شدت لانے کیلئے مزید آپشنز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ کہ سینیٹر سواتی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا،اعظم سواتی کئی ہفتوں سے عدالت سے حصولِ انصاف کےمنتظر رہے مگر انکی کوششیں بے سود ثابت ہوئیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے