مریم نواز کو مسلم لیگ ن کا صدر بنائے جانے کا امکان
اسلا آباد :سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کو پارٹی کا صدر بنائے جانے کا امکان ہے۔ مسلم لیگ ن نے تنظیمی سطح پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے۔دنیا اخبار کی رپورٹ کے مطابق پارٹی صدر سمیت دیگر اہم عہدوں میں تبدیلی متوقع ہے۔پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کو اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔
3 دسمبر کو پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر مرکزی مجلس عاملہ/ مرکزی جنرل جونسل کا غیر معمولی اجلاس وفاقی دارالحکومت میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں طلب کر لیا گیا ہے جس میں پارٹی صدر شہباز شریف سمیت تمام مرکزی ، صوبائی عہدیدار اور جنرل کونسل کے لگ بھگ 2 ہزار کارکن شریک ہوں گے جس میں پارٹی کا انٹرا الیکشن کرایا جائے گا کیونکہ موجود پارٹی تنظیم کی مدت 4 سال مکمل ہو چکی ہے۔
پارٹی صدر، جنرل سیکرٹری سمیت تمام عہدوں پر دوبارہ انتخاب ہوگامسلم لیگ ن کے آئین کے مطابق صدر سمیت پارٹی کے کسی بھی عہدے کے لیے کوئی بھی کارکن کاغذات جمع کروا سکتا ہے۔مرکزی سیکرٹریٹ نے جنرل کونسل کے اجلاس کے انعقاد کے لیے تیاری شروع کر دی۔پارٹی کے اندریہ تجویز ہے کہ پارٹی شہباز شریف وزیراعظم ہوتے ہوئے تنظیمی امور پر بھرپور توجہ نہیں دے سکتے اس لیے یہ ذمہ داری مریم نواز کو سونپ دی جائے تا کہ شہباز شریف وزارت عظمیٰ اور ملکی معاملات پر بھرپور توجہ مرکوز کر سکیں۔
پارٹی کے دیگر اہم عہدوں پر بھی تبدیلی متوقع ہے جس کے لیے مختلف لابیاں اور دھڑے متحرک ہو گئے ہیں۔صوبائی تنظیموں ، پنجاب،سندھ، بلوچستان، کے پی کے بشمول آزاد کمشیر، گلگت بلتستان میں بھی عہدیداروں میں تبدیلی متوقع ہے۔پارٹی ڈھانچے میں تبدیلیاں عام انتخابات کو مدنظر رکھ کر جائیں گی۔نئے سیٹ اپ انتخابی مہم بھی کلیدی کردار ہو گا۔