نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر امریکا کا ردِعمل

نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر امریکا کا ردِعمل

اسلام آباد : امریکا نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ انسداد دہشتگردی کے لیے پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتے ہیں۔ہر قسم کی دہشت گردی سے مقابلے کے لیے پاکستانی حکومت کی کوششوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔
دو دہائیوں میں پاکستانی عوام دہشتگرد حملوں سے بری طرح متاثر ہوئے۔علاقائی اور عالمی دہشتگردی کے خلاف تعاون اور کوششوں کی امید رکھتے ہیں۔ پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے آرمی چیف سے متعلق کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے