نواز شریف کی جنوری کے دوسرے ہفتے وطن واپسی کا امکان
لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی جنوری کے دوسرے ہفتے وطن واپسی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔
پارٹی کے سینئر رہنمائوں نے پارٹی قائد نواز شریف کو لاہور کے بجائے اسلام آباد لینڈ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔