پی ٹی آئی کا اسمبلیاں تحلیل ہوتے ہی دوبارہ سڑکوں پر آنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا اسمبلیاں تحلیل ہوتے ہی دوبارہ سڑکوں پر آنے کا فیصلہ

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی زیر صدارت سینئر قیادت کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے اسمبلیاں تحلیل ہوتے ہی دوبارہ سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ بڑا ایشو مہنگائی ہے،اس پر پہلے سے زیادہ آواز بلند کرنی ہے۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ این آر او ٹو کو احتجاجی اور اور انتخابی مہم میں ہدف تنقید بنایا جائے گا۔

پی ڈی ایم کے خلاف بند ہونے والے کیسز کو عوامی مہم میں اجاگر کیا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف 23 مارچ سے پہلے عام انتخابات کرانے کی خواہشمند ہے، اس لیے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی 23 دسمبر کو تحلیل کیے جانے کا امکان ہے، اس حوالے سے حتمی تاریخ کا اعلان پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی طرف سے 17 دسمبر کو لبرٹی چوک اجتماع میں کیا جائے گا۔

قبل ازیں عمران خان نے کہا ہے کہ 17 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخواہ اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ کا اعلان کروں گا، پھر 70 فیصد پاکستان الیکشن موڈ میں چلا جائے گا، اگر جلد الیکشن نہ ہوئے تو ملک انتشار کی طرف جائے گا۔ انہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سینئر لیڈرشپ سے میٹنگ کی ہے، ملک کے تمام ایشوز پر بات کی، اگر ہم نے ان ایشوز پر ایکشن نہ لیے تو بڑا نقصان ہوسکتا ہے، آج جو ایشو اٹھانا چاہتا ہوں کہ جو بھی آج پاکستان میں ہورہا ہے، جس شرمناک طریقے سے بڑے بڑے ڈاکوؤں کے کیسز معاف کیے جارہے ہیں، ایسی چیزیں 70 سالوں میں بنانا ری پبلک میں نہیں دیکھیں، بنانا ری پبلک وہ ہوتی ہے جہاں انصاف نہیں ہوتا اور قانون کی بالادستی نہیں ہوتی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے