16 دسمبر دہشت گردی کیخلاف پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے،وزیر اعظم
اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہر سال 16 دسمبر کا دن قوم کو کرب اوردکھ کی یاد دلاتا ہے،دہشت گردوں نے اے پی ایس پشاور میں ظلم کی داستان رقم کی۔اے پی ایس سانحے کا برسوں بعد بھی غم بھلایا نہیں جاتا۔ وزیر اعظم نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج سانحہ اے پی ایس کے شہدا سےعقیدت اور لواحقین کا غم بانٹنے کا دن ہے،قوم اپنے شہیدوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 16دسمبر دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے۔دنیا کے لیے پیغام ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عظیم قربانیاں دیں۔ انکا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری جدوجہد جاری ہے،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ثابت قدمی جاری رہے گی۔