وزیراعظم کی عمران خان کے خلاف کیسز میں تیزی لانے کی ہدایت
لاہور: اجلاس میں پنجاب اسمبلی کو توڑنے سے بچانے کے لیے تمام آپشنز بھی زیر غور آئے۔اجلاس میں سعد رفیق، ایاز صادق، عطاتارڑ سمیت مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شریک ہیں۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے متعلق پارٹی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔
۔ اجلاس میں ممکنہ اعلان کے بعد کی حکمت عملی کے مختلف آپشنز پر ہر پہلو سے غورکیا گیا اور اس حوالے سے اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ۔مسلم لیگ ن نے تمام ارکان پنجاب اسمبلی کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔لیگی ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی آئندہ ہفتے لاہور میں ہی رہیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ن لیگ کسی صورت غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنے گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گورنر کے ذریعے اعتماد ووٹ کا کہا جائے گا۔وزیراعظم شہباز نے عمران خان کے خلاف کیسز میں تیزی لانے کی بھی ہدایت کی۔وزیراعظم نے معاشی پیکج لانے کا عمل تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں اجلاس ہوا۔۔جبکہ مسلم لیگ (ن)نے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور سپیکر سبطین خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے آپشن کے طور پرپارٹی کے اراکین اسمبلی سے دستخط کرا لیے۔
مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی رانا مشہود کی رہائشگاہ پر جمع ہوئے جہاں پر وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی اور سپیکر سبطین خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا متن تیار کر کے اس پر دستخط کئے گئے ۔ ذرائع کے مطابق یہ اقدام آپشن کے طور پر کیا گیا ہے اور جیسے ہی قیادت حکم دے گی اسے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے 106 ارکان پنجاب اسمبلی نے تحریک پر دستخط کئے ہیں ۔