نوازشریف کی واپسی سے قبل حکومت کو پٹرول 190روپے لیٹر کرنے کی ہدایت

نوازشریف کی واپسی سے قبل حکومت کو پٹرول 190روپے لیٹر کرنے کی ہدایت

لاہور:سابق وزیر اعظم ومسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل عوام کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔سابق وزیر اعظم نوازشریف کی واپسی سے قبل حکومت کو پٹرول 190روپے لیٹر کرنے کی ہدایت کی گئی۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ نے نوازشریف کی وطن واپسی سے قبل عوام کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
حکومت کو پٹرول 190 روپے فی لیٹر دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔یہ ہدایات وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو دی گئی۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف چاہتے ہیں عوام کو بجلی 300 یونٹ تک فری دی جائے اور پٹرول کم از کم 190 روپے فی لیٹر تک دیا جائے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجلی اور پیٹرول کے ریلیف پیکیج پر ورکنگ شروع کر دی ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے