راناثنا اللہ کے خلاف تمام ثبوت عدالت میں پیش کریں گے،شہریارآفریدی

اسلام آباد: وزیربرائے نارکورٹکس کنٹرول شہریارآفریدی نے کہا کہ راناثنا اللہ سے متعلق ہمارے پاس تمام ثبوت موجود ہیں جنہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا.

اسلام آباد میں ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عارف کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا کہ منشیات کی وجہ سے پاکستان کا وقارخراب ہوا، جب حکمران اورایوانوں میں بیٹھنے والے خود ہی ان کاموں میں ملوث ہوں تو قوموں کی عزتوں کا جنازہ اٹھتا ہے۔

شہریارآفریدی نے کہا کہ منشیات کا گھناؤنا کاروبارکرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، پورے پاکستان میں بڑے مگرمچھوں کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، ہم کسی کونہیں چھوڑیں گے، نئے پاکستان میں ہم ان لوگوں کومثال بنائیں گے، تمام ثبوت کورٹ آف لاء میں پیش کئے جائیں گے، کوئی قانون سے بالاتر نہیں، میں بھی نہیں، ہماری کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں، اگراس میں تمام نام دے دئیے جائیں توان کو جانوں کی کون ضمانت دے۔
شہریار آفریدی نے کہا کہ 1200 افراد منشیات فروشی میں گرفتارہوئے ہیں کیا وہ پاکستانی نہیں، فیصل آباد میں ملزم گرفتار ہوا، اس کی لیڈ پررانا ثناء اللہ کی گاڑی کو تین ہفتوں تک مانیٹر کیا گیا، رانا ثناء اللہ سے نکلی ہیروئن فیصل آباد سے لاہور اور پھر بیرون ممالک جانا تھی۔ راناثنااللہ سے متعلق ہمارے پاس تمام ثبوت موجود ہیں جنہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا، اسی لیے ان کا جسمانی ریمانڈ بھی لیا گیا کہ تمام چیزیں ہمارے پاس موجود تھیں، پورے پاکستان میں اے این ایف کے صرف 29 پولیس اسٹیشن ہیں، دنیا کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مل کر منشیات کے خلاف کام کررہے ہیں۔

ڈی جی اے این ایف نے کانفرنس میں کہا کہ جولوگ بھی منشیات میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی ہوگی، کچھ چیزیں ہم بتانہیں سکتے، جب آپ کے پاس تمام ثبوت ہوں توپھرضروری نہیں کہ جسمانی ریمانڈ لیا جائے، جسمانی ریمانڈ لیتے تولوگ کہتے کہ آپ اسے منوارہے ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے