بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ 99 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ 99 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

اسلام آباد:بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابین مودی 99برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیرا بین مودی گجرات کی ایک کارڈیالوجی اسپتال میں زیر علاج تھیں،گذشتہ رات ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی۔نریندر مودی نے ٹویٹر پر والدہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا ماں کی ایک بات ہمیشہ یاد رہتی ہے کہ ذہانت سے کام لو اور زندگی پاکیزگی کے ساتھ گزار دو۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی وزیراعظم نریند مودی کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی ہم منصب کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماں کو کھونے سے بڑا کوئی نقصان نہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کرتا ہوں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے