آصف زرداری کی8 بے نامی جائیدادیں ضبط ،60ملین کے شیئرز بھی منجمد

اسلام آباد:سابق صدر آصف علی زرداری کی آٹھ بے نامی جائیدادیں ضبط کر لی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے بتایا کہ آصف زرداری کی 8 بے نامی جائیدادیں ضبط کر لی گئی ہیں۔ نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی کے شیئرزبھی ضبط کر لیے گئے ہیں۔پلاٹ نمبر 126 ای ون ، پلاٹ نمبر 122 کلفٹن کراچی بھی ضبط کر لیے گئے ہیں۔ آصف زرداری کے بے نامی نجی بینک کے 30،30 ملین کے شیئرز بھی ضبط کر لیے گئے ہیں۔

نعیم الحق نے بتایا کہ آصف زرداری کے بے نامی پلاٹس بھی ضبط کر لیے گئے ہیں۔ آصف زرداری کا بے نامی پلاٹ نمبر 18-2 سول لائنز کراچی بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے