ہو سکتا ہے پورا ملک اندھیروں میں ڈوب جائے
اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس امپورٹ کرنے کے پیسے نہیں ہیں ،ہو سکتا ہے کہ پورا ملک اندھیروں میں ڈوب جائے، دکانیں بھی بند ہو جائیں گی اور کارخانے بھی بند ہو جائیں گے، سب کچھ بند ہو جائے گا۔ہمیں اس کی سیاسی قیمت برداشت کرنا پڑے گی۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں پیار سے تمام معاملات حل ہو جائیں۔
”ہمارے پاس امپورٹ کرنے کے پیسے نہیں ہیں ،ہو سکتا ہے کہ پورا ملک اندھیروں میں ڈوب جائے”
یہ پاکستان کا وزیر دفاع ہے- کوئی شرم, کوئی حیاء!!
pic.twitter.com/5hwy4QGWqj— PTI (@PTIofficial) January 5, 2023
۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے خواجہ آصف کے بیان پر سخت تنقید کی۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے پولیٹکل سیکرٹری فرحت عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو، ضیاء کے بچوں نے ملکر سازش سے حکومت گرا کر اپنے 1100 ارب کے کرپشن کیسز، سزائیں معاف کروائیں۔