آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
ریاض : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر غور کیا گیا۔ سعودی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے العلا کے سرمائی کیمپ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا خیر مقدم کیا، جہاں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور انہیں ترقی دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا، اس کے علاوہ مشترکہ تشویش کے امور بھی اس ملاقات میں زیر بحث آئے۔
بتایا گیا ہے کہ اس موقع پرسعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیر مملکت، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیرڈاکٹرمساعد بن محمد العیبان بھی موجود تھے جب کہ پاکستان کی طرف سے میجر جنرل محمد عرفان، سعودیہ میں پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور، پاکستانی سفارتخانے میں ملٹری اتاشی بریگیڈیئر محمد عاصم نے اس ملاقات میں شرکت کی۔
سمو #ولي_العهد وقائد الجيش الباكستاني يستعرضان العلاقات الثنائية وفرص تطويرها.https://t.co/ZG0rWCkOwU#واس pic.twitter.com/3PhYTaPcc0
— واس الأخبار الملكية (@spagov) January 9, 2023